اشتہار

ممبر قومی اسمبلی نے فون کر کے کہا ” چیک پوسٹ پر حملہ کردو” مراد سعید

اشتہار

اسلام آباد(زما سوات) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کل بویا میں ہونے والے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات مان لیے گئے تھے لیکن تب ایک رکن قومی اسمبلی نے فون کر کے انہیں کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ کر دو جس پر انہوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محسن داوڑ سے ان سوالوں کا جواب دیں ورنہ ایکسپوز کروں گا، ”کس نے دھرنے کے لوگوں کو فون کیا؟ کس نے کہا کہ چوکی پر حملہ کر دو؟‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیلی فون کیا گیا کہ دھرنہ ختم نہ کیا جائے،انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی فوٹیجز موجود ہیں،کل کے واقعے پر ایوان کے ایک رکن نے عوام کو اشتعال دلوایا۔ مراد سعید نے کہا کہ ، محسن داوڑ حملے کی حمایت میں بیان دیتے تھے،یہ دشمن کے بیانیے کوپرموٹ کرتے ہیں اور جب پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کی بات کی گئی تو انہوں نے اس کی مخالفت کی ، انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ نے اچکزئی کوساتھ ملا کر باڑ لگانے کی مخالفت کی تھی اور محسن داوڑ ماضی میں ڈرون حملوں کی حمایت بھی کرتے رہے ہیں

اشتہار

CheckpostMurad SaeedPTiWaziristan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار