سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) گزشتہ شب پیپلز چوک میں منشیات فروشوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس آفیسر انسپکٹر رحیم خان (ایس ایچ او تھانہ منگلور) کی نماز جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی،نماز ِجنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ، ڈی پی او سوات ناصر محمود، ایم این اے ڈاکٹر امجد، ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر عطاء اللہ شمس اور ایس پی ایف ار پی مراد وزیر سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔پولیس کی چاق و چوبند دستے نے شہید کی جسد خاکی کو سلامی دی، پھولوں کے گلدستے رکھیں اور بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔نماز جنازہ کے بعد شہید کی جسد خاکی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں مانپیتئی خوازہ خیلہ روانہ کیا گیا۔