اشتہار

منشیات کے خاتمے کے لئے ” ہاتھ پھیلاؤ ” مہم کا آغاز کرلیاگیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:24دسمبر2017ء) منشیات کے خاتمے کے حوالے ” نوے جوند”نامی نتظیم نے ہاتھ پھیلاؤ مہم کا آغاز کرلیا ، مہم میں سوات پولیس بھی شریک ہوگی ۔

اس حوالے سے سوات پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی ، تقریب سے تنظیم کے سربراہ ریاض احمد حیران ، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین شہزاد عالم ، سابق وائس چیئرمین فضل رحیم خان ، حنیف قیص ، نسیم آختر ، ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان ، ایس ایچ او نصیر باچہ ، فضل حمید اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے ، نسلِ نو کو ہر صورت اس لعنت سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت میڈیا اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو ملکر مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا، تب ہی ہماری نئی نسل محفوظ اور معاشرہ منشیات سے پاک ہوگا ، تقریب میں نتظیم کے سربراہ ریاض حیران نے شرکت کرنے والوں سے چندہ بھی اکٹھا کیا اور کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھیں اور کوشش کریں گے کہ منشیات ہمارے معاشرے میں مزید نہ پہنچ سکے ، انہوں نے پولیس اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے منشیات کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ۔

اشتہار

drugsNawey jwandPolice

اشتہار