اشتہار

منشیات کے خلاف تمام تر وسائل بروئے کار لائنگے تاہم علماء ممبر و محراب سے بہتر کردار اہم ادا کرسکتے ہیں ، آر پی او ملاکنڈ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 جولائی 2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ملاکند ڈویژن سعید وزیر نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ اور نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، منشیات سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے اور اسکے لئے ہم تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوے ژوند آرگنائزیشن کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کے لئے یہ تنظیم بنائی ہم ان کی قدر کرتے ہیں اور بحیثیت پولیس سربراہ انکے ساتھ معاشرہ کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے ہر قسم کی تعاون بھی کریں گے ، منشیات سے پاک معاشرہ میں اقوام ترقی کرسکتے ہیں اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنا ہم سب پر فرض ہے ، اس سلسلہ میں علمائے کرام مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں کہ وہ مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کو آگاہ کریں تو ہو سکتا ہے کہ کافی حد تک اس میں کمی آجائیگی اور لوگوں کے گھر گھر تک یہ پیغام پہنچے گا، اس موقع پر مولانا مفتی حمید اللہ ، مولانا مفتی زاہد خان اور مولانا امان الملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیاب ایک لعنت ہے اور اسکی وعید قرآن میں آیاہے ، ااس لئے ہم ممبر و محراب سے اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے اوران نوجوانوں کے ساتھ جنہوں نے نوے ژوند کی آرگنائزیشن قائم کی ہے بھر پور تعاون کریں گے ، تقریب کے اخر میں نوے ژوند آرگنائزیشن کے چیئرمین ریاض احمد نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے حوصلے اور بھی بلند سے بلند تر ہوتے جارہے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے وطن عزیز کو اس لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ایک مثبت معاشرہ فراہم کریں ، تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

اشتہار

adictiondrugsmaulananawe jwandorganizationPoliceار پی اوپولیسجوندعلماءکنونشنکے خلافملاکنڈممبر و محرابمنشیاتنشہنوے ژوند
Comments (0)
Add Comment

اشتہار