اشتہار

منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین معاشرے کی عکاسی کرتا ہے ، ڈی پی او سوات

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 14 اپریل 2018ء) ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی پر ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والی معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹریفک کو قومی شاہراہوں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک وارڈنز کا فرض عین ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک اچھے اور بہترین اوصاف کے حامل معاشرے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کرتا ہے۔آخر میں ٹریفک وارڈن پولیس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹی آئی وزیر حسین ،ٹی ایس آئی محمد ر حمن،ٹی اوسکندر حیات،ٹی اونواب ذادہ،ٹی اوشیر عالم ،ٹی اوشوکت علی ، ٹی اوناصر علی ،ٹی او رفیق سینئراور دیگر کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اورنقد انعامات دئے۔

اشتہار

اسنادپولیسٹریفکڈی پی اوسوات پولیسقوانین

اشتہار