سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17ستمبر 2017ء )سوات میں منگلور کے مقام پر دریائے سوات سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی لاش ملی، پولیس ورثاء کی تلاش میں ، پولیس ذرائع سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز منگلور کے علاقے میں دریائے سوات سے ایک نوجوان لڑکی جس کی عمر تقریباً19/20 سال ہے کی لاش ملی ہے ، لڑکی نے سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ اس کی ہاتھوں میں دو سونے کی انگوٹھیاں بھی ہیں ، لڑکی فیشنی برقعے میں ملبو س ہے ، پولیس نے لاش شناخت کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے ، منگلور پولیس نے واقعے کی رپورٹ مزید کارروائی کے لئے درج کرلی ہے۔
اشتہار