منگلور ، بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق، ایک زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقہ منگلور میں بھائی نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی دو بہنوں کو قتل کردیا جبکہ ایک بہن زخمی ہو گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ منگلور جمال آباد میں نصیر نامی نوجوان میں اپنی تین بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بہن موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال میں دوسری بہن بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس اور ان کی ٹیم نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاء اللہ شمس کی نگرانی میں پولیس نے چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے سوات کے کنارے ملزم کا تعاقب کرکے آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

Manglawar Firing
Comments (0)
Add Comment