سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے۔باقی حکومتوں میں جو گند،چور،ڈاکوں تھے وہ سب کے سب اس حکومت کا حصہ ہے۔ایسی نالائق حکومت تاریخ میں پہلی بار آئی ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان امیر العظیم نے المر کزا لاسلامی سنگوٹہ میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہاکہ جماعت اسلامی لمحہ موجود نہیں بلکہ ایک اصول ہے،جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی امین جماعت ہے، انشاء اللہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے،جماعت اسلامی میں کو ئی موروثیت نہیں باصلاحیت لوگ آگے بڑھ کر لیڈ کر ہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک میں حقیقی تبد یلی کیلئے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں،جماعت اسلامی کی ایماندار اور باصلاحیت قیادت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہیں۔