اشتہار

موٹر سائیکل چور کو دھر لیا گیا، 18 عدد موٹر سائیکل بر آمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل اور سلنڈر بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیدو شریف اور تھانہ رحیم آباد کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کے واقعات ہوئے تھے۔جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے فوری طور پر ایس ڈی پی اُوز کو ملزمان گرفتارکرنے کا حکم دیا، جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اُو پیر سید خان اور ایس ڈی پی اُو سیدو شریف اسحاق کی نگرانی میں ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان اور ایس ایچ اُو سیدو شریف زاہد اللہ خان نے پولیس آفسران پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد ولد قلندر ساکن سالارکورونہ شنکر ضلع مردان کو گرفتارکرکے مختلف علاقوں سیدو شریف، مینگورہ، کالاکوٹ، مٹہ، خوازہ خیلہ وغیرہ سے چوری شدہ18عدد موٹر سائیکل اور 15عدد سلینڈر برآمد کرکے ملزم کے خلاف جرم 381کے تحت مقدمہ درجسٹرڈ کیا۔

اشتہار

ArrestedMotorcycle
Comments (0)
Add Comment

اشتہار