اشتہار

موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون، 109 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کی جانب سے کمسن موٹر سائیکل ڈرائیوروں، بغیر ہیلمٹ  اوربغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے ۔سات روزہ مہم کے اختتام پر 1135موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔سوات پولیس کی جانب سے کمسن، بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جو ایک ہفتے تک جاری رہا،جس کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر پہلے مرحلے میں سوات پولیس کی جانب سے شہریوں میں پمفلیٹ، سوات کے داخلے و خارجی راستوں پر بل بورڈز، اخبارات اور سوشل میڈیا پر آگاہی دی گئی۔ جس میں باقاعدہ طور پر یہ کہا گیا تھا کہ کمسن ڈرائیورز موٹر سائیکل ہر گز نہ چلائیں، بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس کے موٹرسائیکل نہ چلائیں، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل نہ چلائیں اور اپنی موٹر سائیکل کی فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں ۔آگاہی مہم کے اختتام پر سوات پولیس نے باقاعدہ طور پر کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر 1135   موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا، جس میں 109افراد کے خلاف آیف آئی آر جبکہ 732افراد کو وارننگ دیتے ہوئے ٹریفک چالان دئے گئے۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار