سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11اگست 2017)مٹلتان، گورکین ہائیڈرو پاورپروجیکٹ انتظامیہ کے خلاف عوام کا مٹلتان بازار میں احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ویلج نائب ناظم انجینئر سعید ، یوتھ کونسلر عبدالغفور، ویلج کونسلر عبدالکریم ،ملک محمدجمیل اور دیگر عمائدین نے کہا کہ پروجیکٹ انتظامیہ زمین معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔معاوضوں کی عدم ادائیگی پر زمین مالکان نے گزشتہ دو ہفتوں سے پروجیکٹ پر کام بند کروادیا ہے ۔جس کی وجہ سے سائیڈ پر کام کرنے والی کمپنی مالکان کو روزانہ لاکھوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے اور کام بھی تاخیر کا شکار ہوتا جارہا ہے ۔ بار بار احتجاج کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ۔عمائدین نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے اندر اندر معاوضوں کی ادائیگی سمیت دیگر تحفظات دور نہ ہوئے تو ڈی سی آفس کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے ۔
اشتہار