سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔07ستمبر2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آتشزدگی، ایک کمرے میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر راکھ کر ڈھیر بن گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے کورو چم میں عزیز الحق ولد محمد رحیم کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جسے اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا، تاہم آگ سے ایک کمرے کا مکمل فرنیجر اور دیگر سامان جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے مکمل طورپر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔
اشتہار