اشتہار

مٹہ،رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09دسمبر2017ء )سوات کے علاقے مٹہ میں رشتہ نہ دینے کے تنازعہ پر نوجوان نے پڑوسی لڑکی کو چھر ی کے وارکرکے قتل کردیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں ملزم ہارون ولد شیرین باچا نے رشتہ نہ دینے کے تنازعہ پر طیش میں آکر اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی مسماۃ’’ر‘‘ کو گھر کے لئے پانی لانے کے دوران چھری کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا ،مجروحہ کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے مٹہ اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی چپریال پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردی ، ملزم ہارون فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، چپریال پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لئے رپورٹ درج کرلی ہے۔

اشتہار

deadmattaWoman

اشتہار