سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں چپریال میں رات گئےکچے مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو1122 کے مطابق سوات کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی 2 ایمبولینسز ایک ڈزاسٹر وہیکل اور 10 ریسکیورز موقع پر پہنچ گئے،ریسکیو کے اہلکاروں نے ملبے تلے 3 افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دیاجبکہ ڈاکٹروں نے 2 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔