سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11دسمبر2017ء) مٹہ میں ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں تیز رفتار رکشہ نے سترہ سالہ شفیع اللہ ولد فضل کریم کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا،مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں موٹر کار اور پک اپ ڈاٹسن ایک دوسرے سے ٹکرا گئی جس کی ذد میں آکر دو خواتین اور ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔