مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق ہوگیا تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی کی قریب ایک ڈمپر گاڑی نے 28 سالہ اسماعیل ولد امروز سکنہ راگستون راحت کوٹ کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوگیا مرحوم کی لاش مٹہ ہسپتال لاکر بعد میں ورثاء کے حوالہ کردی گئی پولیس نے رپورٹ درج کی ہے