اشتہار

مٹہ، خونخوار جانور نے چھ سالہ بچی سمیت تین افراد کو مارڈالا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں خونخوار جانور نے تین افراد کو مارڈالا، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ وینئی میں گل زرین ولد میرداد کے گھر میں گزشتہ شب خونخوار جانور داخل ہوا جس نے حملہ کرتے ہوئے 60 سالہ زوجہ میرداد،40 سالہ زوجہ تاج محمد اور چھ سالہ روبینہ دختر شاہ زمین کو مار ڈالا۔ ذرائع کے مطابق خونخوار جانور نے تینوں کے سر پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت جانور حملہ آور ہوا اس وقت گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے یہ تاحال معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ کونسا اور کس قسم کا جانور تھا۔پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے اور تینوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

اشتہار

Killed
Comments (0)
Add Comment

اشتہار