اشتہار

مٹہ، 35 فٹ گہرے کنویں سے بچے کی لاش سمیت سائیکل اور چپل بھی برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ املوک بنڑ میں کنویں سے بچے کی لاش کے ساتھ اُس کا سائیکل اور چپل بھی بر آمد کئے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچہ سائیکل چلاتے ہوئے کنویں کے قریب پہنچا اور وہاں پر کنویں میں نیچے گر گیا ہو۔ دو ہفتے قبل شیر پلم سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ رضوان ولد تاج محمد کی لاش ہفتہ کی صبح املوک بنڑ کے کھیتوں میں موجود کنویں سے بر آمد کی گئی۔ تفتیشی آفیسر سید رحیم خان کا کہنا ہے کہ لاش بر آمد ہونے کی جگہ بچے کے گھر سے کافی دور ہے تاہم ان کے لواحقین نے بتایا کہ بچہ اکثر دیگر بچوں کے ہمراہ اپنی خالہ کے گھر اسی راستے جایا کرتا تھا،تفتیشی آفیسر کے مطابق کنویں سے بچے کی لاش،چپل اور ایک سائیکل بر آمد ہوئی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بچہ خود وہاں پر گیاہو اور نیچے کنویں میں گر گیا ہو۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنویں کی کئی دفعہ انہوں نے چھان بین کی تھی جو تقریباً35فٹ گہری ہے لیکن کوئی سراغ نہ مل پایا تھا اور آج کھیتوں کے مالک نے کنویں میں بچے کی لاش دیکھی جو پانی کے اوپرتیر رہی تھی جس کے بعد اُس نے ریسکیو کو اطلاع دی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اشتہار

dead body kid
Comments (0)
Add Comment

اشتہار