مٹہ: سربانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کسان جاں بحق

مٹہ (زما سوات) – تحصیل مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں آج صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایزول ولد طالع زر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کھیتوں میں گھاس کاٹ رہا تھا جب حملہ آوروں نے اُسے نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے