سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2018ء) سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال کے گاؤں سیداباد میں بجلی کی شارٹ سر کٹ کی وجہ سے دوچچازاد بھائیوں کا 6 کمروں پر مشتمل مکان جل کر دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا مقامی پولیس سٹیشن کے مطابق عقیق شاہ اور علی شاہ کے دونوں مکانوں کا نقصان 75 لاکھ روپے بتایا جارہا ہے آگ بھڑکتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اگ پر قابو پالیا اور متصل مکانات کو نقصان سے بچالیا۔ تاہم ایک گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔