مٹہ میں تعمیراتی کام کے دوران مکان کی چھت منہدم،بچوں سمیت 7 افراد زخمی

مٹہ میں تعمیراتی کام کے دوران مکان کی چھت منہدم،بچوں سمیت 7 افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 نومبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے یونین کونسل اشاڑے گلشاہ میں گھر کی چھت پر کام کرنے والے افراد پر چھت گر گیا۔ جس کے نیچے آکر بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کو فوری مدد کیلئے طلب کیا ۔ جنہوں نے مقامی لوگوں کیساتھ ملکر چھت میں پھنسے تمام سات افراد کو نکال لیا اور ان کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جہاں پر ان کی علاج جاری ہے تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے ہاہر بتائی جاتی ہے۔

تعمیراتی کامزما سواتسات افراد زخمیسواتکی چھتکے دورانمٹہمکانمنہدم
Comments (0)
Add Comment