سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ اونڑہ میں خونخوار جانور کے حملے کا ڈراپ سین، دو خواتین گرفتار کر لئے گئے، خواتین کے ساتھ واقعے میں ملوث ایک شخص کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے، دونوں خواتین مقتولین کے پڑوسی تھے۔ گزشتہ دنوں مٹہ کے علاقہ اونڑہ میں میں گل زرین ولد میرداد کے گھر میں تین افراد 60 سالہ زوجہ میرداد،40 سالہ زوجہ تاج محمد اور چھ سالہ روبینہ دختر شاہ زمین کا قتل ہوا تھا جسے خونخوار جانور کے حملے کا رنگ دیا گیا تھا اور بعد ازاں پوسٹ پارٹم رپورٹ آنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی گئی تھی۔ پولیس نے تفتیش اور کارروائی تیز کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو خواتین نور بیگم زوجہ بہادر خان اور رنڑا زوجہ بخت منیر خان جو مقتولین کے پڑوسی ہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کے ساتھ ایک شخص ظفر علی ولد شیر حسن بھی واردات میں ملوث تھا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔