سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مٹہ میں جھوٹ اور فراڈ کے ٹولے نے سستی شہرت حاصل کرنے اور سیاسی دکانداری چمکانے کے لیے سیاسی مقاصد کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ان ٹولے کے پاس قوم کو گمراہ کر نے کے سواکوئی اور کام نہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان نے مٹہ کیلئے ایک الگ گریڈسٹیشن منظور کیا ہے جس پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے مٹہ میں بجلی لوڈشیڈنگ اور کم ولٹیج کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فضل حکیم خان نے مٹہ میں بجلی پر سیاست کرنے والوں کو کرارہ جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تاریخ میں مٹہ میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام سمیت تعلیم ، صحت، سپورٹس، آبنوشی، سڑکیں اور دیگر ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرنے والے اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے۔
” گزشتہ روز چند سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے احتجاج کی آڑ میں وزیر اعلی محمود خان اور مراد سعید کے حوالے سے نازیبہ اور غیر شائتستہ زبان استعمال کی ہے جس سے وزیر اعلی محمود خان اور مراد سعید کے حیثیت پر کوئی آثر نہیں پڑا ہے بلکہ اس سے ان افراد کے مہذب ہونے کی قلعی کھل گئی ہے” انہوں نے مزید کہا
انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور جو بھی مسئلہ کسی کو بھی درپیش ہو وہ ہر وقت آسکتے ہیں اور ہم ان کے مسائل کو حل کرنے کی تمام کوشش کرینگے، انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے پی ٹی آئی کے کارکنان اور عوام محمود خان کی قیادت میں متحد ہیں عوام جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ محمود خان ہی وہ لیڈر ہے جن نے تحصیل مٹہ کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے محمود خان نے اپنے حلقہ سمیت پورے صوبے میں غنڈہ گردی، جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کرنے والوں کا سیاسی جنازہ نکال دیا ہے اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ منہ چھپاتا پھر رہا ہے بہترین پالیسیوں اور اعلی کارکردگی کے بدولت آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحصیل مٹہ کی ترقی کے عمل کو روکنے میں مصروف ہے تاکہ ان کی سیاست کا جنازہ نہ نکلے لیکن میں ان نام نہاد سیاسی منافقین کو کہنا چاہتا ہوں کہ مٹہ سمیت خیبرپختونخوا کے عوام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی کارکردگی سے خوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹہ میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل کیا جائیگا مٹہ کے عوام ہمارے اپنے عوام ہے اور ہمیں ان کے تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے ، وزیر اعلی کا تعلق بھی مٹہ سے ہے اور ان کی یہ کوشش ہے کہ مٹہ کے عوام کا یہ مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو۔