مٹہ میں ٹریفک حادثہ، بچہ جاں بحق جبکہ اس کا چچا زخمی ہوگیا

سوات( زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ شور ملا بابا میں ڈائنا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے  میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص زخمی جبکہ اس کے ساتھ سوار بھتیجا  جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مٹہ شور ملالا بابا میں ڈائنا اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار عجب خان ولد ایوب زخمی ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ اُس کا بھتیجا اذان ولد ارشد خان جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق  زخمی شخص کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔

Accident Matta
Comments (0)
Add Comment