مٹہ پولیس کی کارروائی،قتل کا مطلوب ملزم سہولت کار سمیت گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔6ستمبر2017ء )سوات میں مٹہ پولیس کی کارروائی ، قتل کے واقعے میں انتہائی مطلوب ملزم کوسہولت کار سمیت گرفتار کرلیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سال 2009 کے دوران قتل کے ایک مقدمے ملوث انتہائی مطلوب ملزم سید جلال ولد پائندہ خان ساکن کمالے مٹہ جس کے خلاف تھانہ مٹہ کی مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، ملزم کے ساتھ اس کے سہولت کار شفیع اللہ ولد شرافت علی ساکن پیر پٹے مٹہ کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے،ملزم کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ جس میں ایس ایم جی گن ، ایک پستول 30 بور اور ایک شارٹ گن بمعہ بھاری مقدار میں کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔

ArrestedmattaPolice