اشتہار

مٹہ کے علاقہ روڑینگار اور گوالیرئی کے عوام کا نامعلوم چوروں کے خلاف احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 ستمبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ روڑینگار اور گوالیرئی کے عوام نے رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے کے واقعات اور نامعلوم چوروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس دس بجے کے بعد لوگوں کو گھروں تک محدود کردیتے ہیں اور نکلنے نہیں دیتے جبکہ رات 10 بجے کے بعد ہی گھروں میں پتھرپھینکنے شروع ہوجاتے ہیں اور زور زور سے گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے جاتے ہیں۔ اب اس بات کا کیا مطلب نکالا جائے کہ جس وقت تک ہم گھروں سے باہر ہوتے ہیں تو حالات پرسکون ہوتے ہیں اور جس وقت ہم گھروں تک محدود ہوجاتے ہیں تو یہ تماشہ شروع ہوجاتا ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے ہمیں اجازت نہیں کہ ہم ان نامعلوم چوروں پر فائرنگ کرے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان چوروں کو زندہ پکڑا جائے جوکہ حکومتی مشینری کے بغیر عوام کیلئے انتہائی خطرناک کام ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم کسی قسم کے اعلانیہ و غیر اعلانیہ کرفیو کو نہیں مانتے اگر پولیس ان چوروں کو نہین پکڑ سکتی تو ہمیں ان چوروں پر فائرنگ کرنے کی اجازت دیجائے۔ تاہم دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ رات کو چوری کا ایک بھی واقعی صداقت کو نہیں پہنچا بلکہ یہ محض افواہیں ہیں کسی کے پاس کوئی بھی ثبوت نہیں ہے بلکہ سُنی سُنائی باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور علاقہ کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پولیس ہرقسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت چوکس ہیں عوام بے ہوکر ان افواہوں کی زد میں نہ آئے۔

اشتہار

احتجاج کیاپولیسدروازے کھٹکھٹائے جاتے ہیںرات کو چوروں کی سرگرمیاںروڑنگارسواتضلعی انتظامیہعاام نے سڑکوں پر نکل کرگھروں میں پھتر پھینکے جاتے ہیںگوالیرئیمٹہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار