اشتہار

مٹہ کے علاقہ لالکو میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقے لالکو میں ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایت پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، میڈیکل کمیپ میں 900 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں خواتین، بچے، مرد شامل تھے۔ ہیڈ آف میڈیکل پراجیکٹ سیماء جاوید کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں سکین سپیشلسٹ، چائلڈ، ائی، ائی اینٹی، یورالوجی، گیسٹر وانٹرالوجی، انڈو سکوپی، کارڈیالوجی، نیوروسرجری سپیشلسٹ سمیت مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کے امراض کی تشخیص کے بعد ادوایات دیں، کیمپ میں 900 سے زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع ڈسٹرکٹ یوتھ آفسر فرہاد علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے ہدایت پر مختلف مقامات پر مریضوں کے چیک آف کے لیے اس طرح بے شمار فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔ سیاحتی وادی لالکو میں فری میڈکل کیمپ کا مقصد پہاڑی علاقے میں لوگوں کو مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تندرستی ایک نعمت ہے فری میڈیکل کیمپ سے عوام خوش اور مطمئن ہیں، اور ہمارے لیے لوگوں کی خوشی زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے کیمپ کا قیام مختلف مقامات پر مزید کیا جائیگا۔

اشتہار

Free Medical Camp
Comments (0)
Add Comment

اشتہار