سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے فضل حکیم کے محلے کا ٹرانس فار مر خراب ہوگیا تو اس کی مرمت کے لئے لوگوں سے چندہ اکٹھاکیا گیا، سات ہزار روپے اکھٹا کرنے کے لئے لوگوں سے سو ،سو روپے اکھٹے کے گئے۔ قومی وطن پارٹی کے چئیر مین انور اقبال بالے اور پی کے پانچ کے چئیرمین شوکت علی خان نے قیصر علی خان کے کہنے پر ٹرانس فار مر اپنے پیسوں سے مرمت کرکے لوگوں کو اُن کے پیسے واپس کردئے۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے کا واپڈا میں بس نہیں چلتا اور نا ہی اُس نے اپنے پیسوں سے اس کی بحالی میں کوئی دلچسپی لی۔