سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مہران فاؤنڈیشن کی کابینہ کا اعلان کردیا گیا، مہران رؤف چیف ایگزیکٹیو جبکہ کامران کامی چیئرمین منتخب ہو گئے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مہران فاؤنڈیشن کی مرکزی کابینہ اور گورننگ باڈی کا اعلان کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق مہران رؤف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو، کامران کامی چیئرمین،یحییٰ خان وائس چیئرمین، توثیق گلشن جنرل سیکرٹری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حسین علی خان، رضوان فنانس سیکرٹری جبکہ شیراز حسین پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔