اشتہار

میاندم میں ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16فروری2018)ڈپٹی کمشنر سوات کا میاندم میں کھلی کچہری،عوام کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے کا حُکم۔ڈپٹی کمشنر سوات نے جمعرات کے روز میاندم کے باشندوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے میاندم سرکاری گیسٹ ہاوس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری منعقد کی۔اِایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ،اسسٹنٹ کمشنرخوازہ خیلہ آصف خان ،تحصیلدار خوازہ خیلہ، فوکل پرسن پی ایم آر یواورودیگرسرکاری اہلکاربھی موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہری میں گاوں میاندم، فتح پور اور باغ ڈھیرئی کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں ذیادہ تر مسائل مذکورہ گاوں میں صاف پانی کی فراہمی، جنگلات ، نکاسی آب، تعلیم اور سڑکوں سے متعلق تھے۔ ڈی سی سوات نے کھلی کچہری میں اُٹھائے گئے تعمیرشُدہ گرلز سکول کے مسئلے کی حقیقت جاننے کے لیے خود سکول کا دورہ بھی کیا۔ اُنہوں نے آنے والے تمام لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرکیں ، جو بعد میں چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجی گئیں

اشتہار

DCMiandam

اشتہار