میانگل امیر زیب شہریار ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:22اکتوبر2017ء)ضلع کونسل سوات کے رکن میانگل امیر زیب شہر یار پیر کے روز ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلعی کونسلر امیرزیب شہریار فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے ضلع ناظم کے دفتر کے سامنے پیر کے روز دھرنا دیں گے،گزشتہ روز فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے کونسل اجلاس میں احتجاج بھی کیا تھا جس پر ضلع ناظم اور امیر زیب شہریار کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

Miangul Ameerzeb Sheheryar