سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔30جولائی2017ء)ریحام خان فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ہے کہ پشتون بچوں کو تعلیم کے بہتر سے بہتر مواقع فراہم ہوتاکہ پشتونوں کے مستقبل بھی محفوظ ہوں اور اس سلسلے میں ہم عملی جدوجہد کررہے ہیں ، ان خیالات اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سید وشریف میں اپنے اعزاز میں منعقد کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس سے پہلے انہوں نے نجی سکول میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں فلاحی کاموں کے لئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ سابقہ وقتوں میں سوات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں جذبہ موجود ہے اس جذبے کی وجہ سے ہم سب کے جذبات میں مزید تیزی آئیگی ، انہوں نے کہا کہ ریحام خان فاؤنڈیشن کی طرف سے بچو ں کو فری تعلیم دی جائیگی،، انہوں نے کہا کہ میں یہاں صرف اورصرف غریب عوام کی خدمت کے لئے آتی ہوں میری منزل اقتدار نہیں عوام کی خدمت ہے اور خدمت پر یقین رکھتی ہوں ، تقریب سے شاہ فیصل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
اشتہار