اشتہار

مینگورہ،آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8بچوں سمیت12 افراد اسپتال منتقل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11 ستمبر 2017ء)مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے آٹھ بچوں سمیت 12 افراد اسپتال منتقل،علاقہ عوام کی ٹی ایم سے کتوں کو ٹھکانے لگانے کا مطالبہ،ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ،محلہ چنار کالونی اور ملحقہ علاقوں میں آوارہ اور باولے کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے،کتوں نے چند ہی دنوں میں آٹھ بچوں سمیت12 افراد کو کاٹ کر اسپتال پہنچا دیا ہے جس کے باعث علاقہ کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ،علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کتوں نے چند ہی دنوں میں بچوں سمیت کئی افراد کو کاٹا ہے جبکہ بار بار ٹی ایم اے کو مطلع کیا ہے لیکن ابھی تک کتوں کو ٹھکانے نہیں لگایا گیا ہے ،لوگوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ اور باولے کتوں کو ٹھکانے لگایا جائے تاکہ لوگوں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہو اور مزید افراد کتوں کا نشانہ نہ بنیں۔

اشتہار

Dog biteMingora

اشتہار