سوات (زما سوات ڈاٹ کام :14فروری 2018)مینگورہ شہرمیں غیرمعیاری خوراکی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ایک درجن سے زائد افراد کارروائی کی زد میں آگئے، سیشن جج صارفین عدالت سوات کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ صارفین سوات آصف رضا خان نے مینگورہ شہر میں عملہ اورپولیس نفری کے ہمراہ غیرمعیاری خوراکی اشیاء فروخت کرنیوالوں ، گرانفروشوں اورحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ایک درجن سے زائد افراد کارروائی کی زد میں آئے ، انہوں نے مینگورہ شہرکے مختلف بازاروں میں خودساختہ نرخ مقررکرنیوالوں ، حفظان صحت کے اصولوں کاخیال نہ رکھنے والے ہوٹل مالکان ، ناقص خوراکی اشیاء فروخت کرنے والے سبزی فروشوں دکانداروں اورسیل کے نام پر خودساختہ نرخ پر جوتے فروخت کرنیوالے اورحجام کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران ڈرائی فروٹ کے دکانوں سے غیرمعیاری خشک میوہ اور دیگر دکانوں سے بھی مضرصحت اشیاء برآمدکرکے ان کے خلاف پرچے کاٹ دئیے ، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف رضا خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیشن جج صاحب کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے ، اورہم نے شہربھرمیں ناقص خوراکی اشیاء فروخت کرنے والے اورحفظان صحت کے اصولوں کونظراندازکرنے اورگرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ ان افراد کو صارفین عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو من پسند نرخ کے ذریعے اشیاء فروخت کرنے اورغیرمعیاری وناقص خوراکی اشیاء کی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کادائیرہ وسیع کیا جائیگا۔ اورکارروائی جاری رکھیں گے۔
اشتہار