سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گذشتہ ہفتے کراچی سٹاک ایکسچنج پر ہونے والے حملے کے فوری بعد گل کدہ سیدوشریف سوات کے روڈ کو پویس نے عام آدمی کی سواری موٹر سائیکل اور رکشہ کیلئے بند کر دیا ہے جس کے وجہ سے عام شہریوں کے علاوہ مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سال 2008 سے لیکر حالیہ واقعہ تک جب بھی ملک کے کسی مقام پر دہشت گردی کی کوئی واردات ہوتی ہے تو گل کدہ روڈ کو عام شہریوں کی آمد رفت کیلئے بند کیا جاتا ہے۔موٹر کار اور دیگر پرائیوٹ گاڑیوں کی آمد رفت پر کوئی پابندی نہیں جبکہ عام آدمی کی سواری موٹر سائیکل اور رکشہ کی آمد رفت پر سخت پابندی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عام لوگوں کوسیکورٹی پاس دیئے گئے ہیں اور نہ ہی انہیں موٹر سائیکل اور رکشہ کے ذریعے یہ روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے موٹر سائیکل اور رکشہ کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم کی جائے اور اگر پابندی لگانا ضروری ہو تو ہر قسم کی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے