مینگورہ، احساس پروگرام سنٹر میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ کرپشن

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ میں احساس پروگرام میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر دو سو روپے کی کٹوتی، لوگوں نے ڈی پی او سوات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔دوسری جانب پولیس اہلکار مراد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے حاجی بابا سکول میں قائم احساس پروگرام سنٹر میں تعینات دو پولیس اہلکار مراد اور داؤد پر لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ دونوں اہلکار لوگوں سے دو سو روپے لیتے ہیں اور من پسند افراد کو سب سے آگے کردیا جاتا ہے ۔ جمعہ کے روز جب ایک ٹیچر شاہد احمد نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اُن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دو گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔اس حوالے سے کانسٹیبل مراد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا میں نے کسی سے پیسے لئے اور نا کبھی غلط کام کرنے کا سوچ سکتا ہوں۔ ٹیچر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹیچر بدمعاشی کررہا تھا اور ایک سے زائد شناختی کارڈ ہاتھ میں لئے قطار سے آگے جا رہا تھا جس پر ہم نے اُسے روکھنے کی کوشش کی اور کلاس روم میں بند کردیا۔ علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او سوات سے نوٹس لینے اور مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Haji babaSchool
Comments (0)
Add Comment