سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے محلہ بنڑ میں ایک ہفتہ کے دوران چار افراد انتقال کرگئے۔ محلہ بنڑ رشید چم کے مقامی افراد کے مطابق آج فوت ہونے والے فضل کریم کی والدہ چند دن قبل جبکہ گزشتہ روز اُن کے والد اور11 اپریل کو اُن کا چچا فوت ہوا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق فضل کریم ہارٹ اٹیک کے باعث فوت ہوا جبکہ مذکورہ خاندان کے افراد کافی عرصہ سے بیمار تھے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت کی ٹیم نے محلہ بنڑ کے رشید چم میں مذکورہ خاندان کے دو گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا اور پانچ افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے۔