سوات(زما سوات ڈاٹ کام)بائی پاس روڈ پر بارگین میں عمرعلی ولد عرفان اللہ کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والا نامزد ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بائی پاس روڈ پر واقع بارگین میں جرگہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ رونما ہو ا جس کے نتیجے میں عمر علی ولد عرفان سکنہ حاجی بابا/لنڈیکس مینگورہ جاں بحق ہوا اور فائرنگ کرنے والا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوا، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کو جلد از جلد ملزم ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان، ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ عمران خان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی جس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے وقوعہ میں نامزد ملزم شمس الوہاب ولد حاجی نواب سکنہ مانیار کو آلہ قتل پستول 30بور سمیت گرفتار کر لیا۔