اشتہار

مینگورہ، سیدو شریف میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے تک پہنچ گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ اور سیدو شریف میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کرگیا ، روزانہ بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ۔
سوئی گیس صارفین کے مطابق دن کے او قات میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوتی ہے۔ رات گئے جب لوگ سوتے ہیں، تو 2 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔ پھر اذان فجر کے ساتھ گیس کی فراہمی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے ٹائم پر ناشتہ نہ کرنے سے سکول دیر سے پہنچتے ہیں۔

اس سال ستمبر ہی سے سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوات مینگورہ شہر کے قریبی علاقہ سیدو شریف میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے وہ عاجز آگئے ہیں ۔

اشتہار

Loadsheddingsaidu sharifSui Gas
Comments (0)
Add Comment

اشتہار