سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) لنڈیکس بنگلہ دیش کے عمائدین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قاری مشتاق، محمد شیر، سید داود شاہ، احمد خان اور دیگر عمائدین نے کہا کہ لنڈیکس بنگلہ دیش کے عمائدین سیلاب میں بری طرح متاثرہو ئے، ہر گھر میں تقریباً تین سے چار لاکھ کا نقصان ہوا ہے اور اوپر سے واپڈا والوں نے30سے لیکر 40ہزار تک بجلی کے بل بھیجے ہوئے ہیں کیونکہ لنڈیکس اور بنگلہ دیش کے عمائدین خود امداد کے مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اس مہینے کا بجلی بل معاف کرکے ہم لوگوں پر رحم کریں کیونکہ ہم اس کے ادائیگی سے قاصر ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا یہ مطالبہ منظور نہ کیا گیا تو ہم احتجاج شروع کریں گے۔