مینگورہ، طاہر آباد بھٹئی چوک میں منشیات کی کھلے عام فروخت، ویڈیو وائرل ہوگئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد بھٹئی میں کھلے عام منشیات کی فروخت جاری ہے، ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے،ویڈیو میں مینگورہ کے علاقے طاہر آباد بھٹئی کو دکھا یا گیا ہے جس میں کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینگورہ کے علاقہ طاہر آباد،بھٹئی چوک اور ملحقہ علاقہ جات میں منشیات کی فروخت کھلے عام جاری ہے جبکہ اس کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ باہر گلیوں میں کھلے عام منشیات خرید رہے ہیں جبکہ ویڈیو کرنے والا بھی یہی کہتا ہوا سنائی دیتا ہے کہ تم نے تو علاقے کو باڑے میں تبدیل کردیا ہے۔علاقہ کے لوگوں میں پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Drug dealing
Comments (0)
Add Comment