سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پولیس کی جانب سے انٹرنیٹ سنٹرز پر چھاپوں کے دوران فحش ویڈیوز دیکھنے والے دس نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، انٹر نیٹ کیفی چلانے والے دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پولیس نے انٹر نیٹ کیفیوں پر چھاپے مارے،خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی بابا اور سہراب خان چوک میں کارروائی کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران انٹر نیٹ کیفی کے دو مالکان سمیت فحش فلمیں دیکھنے والے دس نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔