اشتہار

مینگورہ، محکمہ واسا نے سات مساجد اور تین مکانات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن کاٹ دئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ واسا نے سات مساجد اور تین مکانات کے غیرقانونی پانی کے کنکشن کاٹ دئے، کنکشن مین پائپ کے وال سے پہلے لگائے گئے تھے جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔محکمہ واسا منتظمین کے مطابق مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں سات مساجد اور تین مکانات کے غیر قانونی پانی کے کنکشن کاٹ دئے گئے ہیں جو ٹینکی سے نکلنے والے مین پائپ لائن میں موجود وال سے پہلے لگائے گئے تھے،محکمہ واسا کے مطابق ان غیر قانونی کنکشنز میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی ہوتی رہتی تھی جس سے علاقے میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی اور دیگر مکانات کو پانی کم مقدار میں مل رہا تھا۔ محکمہ واسا کے مطابق غیرقانونی کنکشن ہولڈرز کو نوٹسز بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

اشتہار

WASAWSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار