سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ طاہرآباد میں مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھنے سے تین مویشی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقے طاہرآباد بھٹئی میں رحمت علی ولد دوست محمد خان کے مویشیوں پر تبیلے کی چھت بیٹھ گئی جس سے اُن کے تین مویشی ہلاک جبکہ دو کے پاؤ ٹوٹ گئے ۔
متاثرہ شخص رحمت علی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات بارشوں کی وجہ سے اُن کے تبیلے کی چھت زمین بوس ہوگئی جن میں اُن کے مویشی ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قرض پیسے لے کر یہ مویشی خریدے تھے میری حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ میرے ساتھ تعاون کریں۔
دو کے پیرٹوٹ گئے۔