سوات (زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ کے محلہ نویکلے میں مبینہ طور پر واسا کے خاکروب پر پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی کے مطابق صفائی کی شکایت پر ان کا خاکروب خالد باوردی نویکلے گیا تھا۔ اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران ایک پولیس اہلکار محمد جان جو باوردی نہیں تھا، نے خاکروب پر شدید تشدد کیا اور کہا کہ یہاں پھر مت آنا۔ ان کے مطابق جب ہم تھانہ نویکلے گئے اور پولیس کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے مطابق ایف آئی آر کا مطالبہ کیا، تو انہوں نے انکار کرکے روزنامچہ میں رپورٹ درج کی اور کہا کہ ہم اس میں تحقیقات کریں گے