سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گرلز حاجی بابا سکول میں تعمیراتی کام کے دوران ناقص میٹریل کا استعمال، متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ گرلز ہائی سکول حاجی بابا کے حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں سکول کے اندر جاری تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے اور بڑے بڑے پتھر سیمنٹ کے اندر استعمال میں لائے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلم کی تعمیر میں بڑے پتھروں کی وجہ سے یہ جلد ہی ناکارہ ہو جائے گی جس سے حکومتی رقم ضائع ہو جائے گی۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔