اشتہار

مینگورہ اور سیدو شریف میں ڈکیت گروہ سرگرم، ایک ہفتے میں ڈکیتی اور چوری کی چھ وارداتیں

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ اور سیدوشریف میں منظم چور گروپ کی کارروائیاں جاری بدستور جاری، مسلح چور گروپ کی جانب سے لوگوں کو لوٹاجارہاہے ، پولیس تاحال چوروں کی گرفتاری میں ناکام ہے۔، مینگورہ شہر اور سیدو شریف میں ایک ہی ہفتے میں چوری اور ڈکیتی کی چھ وارداتیں لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس جبکہ پولیس معمول کی کارروائی قرار دے رہی ہے ۔ جمعرات کی شب پوش علاقے کالج کالونی میں موٹر سائیکل سوارڈاکووں نے موبائیل کارڈ فروخت کرنے والے ہاشم نامی شخص پر حملہ کیا۔ جس نے قریبی نالے میں کود کر لاکھوں روپے نقد اور موبائیل کار ڈ ڈاکوں سے بچالیں، جبکہ اس رات ملوک آباد میں رکشہ ڈرائیور کے گھر میں چوروں گھس گئے جس میں نقدی اور طلائی زیور چراکرلے گئے۔ مینگورہ پولیس کے مطابق تاج چوک میں جمعرات کے روز زیتون تیل چرانے والے نامعلوم چوروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جاچکاہے۔ اس طرح تین دن قبل تاج چوک میں دن دہاڑے ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر مقامی تاجر سے اسی ہزار روپے لوٹ لیئے تھے تاجر کو مزاحمت پر زخمی کردیا گیا تھا، اس کے ساتھ مینگورہ کے مشہور فارما ڈسٹر بیوٹر مدینہ انٹراپرائرزحاجی بابا روڈ اور الہی انٹر پرائزز کریم داد مارکیٹ مین بازار چوک کے دو دکانوں سے چوروں نے لاکھوں روپے لوٹ لیں ان وارداتوں کے بعد مینگورہ کی تاجر برادری میں سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ تاجروں نے ڈی پی او سوات سے فوری طورپر سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ اس سلسلے میں سٹی ڈی ایس پی باچاحضرت کا کہنا ہے کہ نامناسب سیکورٹی کی وجہ سے چوری کی ورادتیں ہوئیں ان کے مقدمات درج کرلئے ہیں اور تفتیش جاری ہے ۔

اشتہار

Thieves
Comments (0)
Add Comment

اشتہار