سوات(زما سوات ڈاٹ کام :8مارچ2018)مینگورہ میں 24سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے بے دردی کے ساتھ قتل کرکے لاش دریائے سوات کے کنارے پھینک دی۔ ملزمان نوجوان کا سر تن سے جدا کرکے ساتھ لے گئے۔ سردار علی ولد مجیب اللہ سکنہ شانگلہ حال بارامہ مینگورہ کی بازار کے شاہ روان پلازہ میں دکان تھی۔ گذشتہ رات وہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق صبح مینگورہ بائی پاس پر نوجوان کی لاش دریائے سوات کے کنارے سے ملی جس کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان نوجوان کا سر تن سے جدا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا، جہاں پولیس نے رشتہ داروں کی مدد سے نوجوان کی شناخت کی۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا سی ڈی آر حاصل کیا گیا ہے اور جلد ہی وہ ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ مقتول کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔
اشتہار