مینگورہ بازار میں ناجائز منافع خوری پر تین دکانداروں کے خلاف کارروائی

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II بابوزئی طارق خان نے مینگورہ بازار میں سبزی فروشوں، قصائیوں اور آٹا ڈیلرز کی دکانوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ تین دکاندار مقررہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے میں ملوث پائے گئے، جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے مراسلے ارسال کیے گئے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کی جائیں، خلاف ورزی کی صورت میں مزید کارروائی کی جائے گی۔