مینگورہ خوڑ میں ایلم سکاؤٹس کی جانب سے پودوں اور درختوں کی صفائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے نوجوانوں نے مینگورہ خوڑ میں سیلاب سے متاثرہ درجنوں پودوں اوردرختوں کی صفائی کی، تفصیلات کے مطابق ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے نوجوانوں نے مینگورہ خوڑ نزد تھانہ مینگورہ اور ارد گرد کے علاقے میں خوڑ کے کناروں میں سیلاب اور زیادہ پانی کی وجہ سے متاثرہ پودوں اور درختوں کی صفائی مہم شروع کردی ہے۔ نوجوانوں نے درختوں اور پودوں کے ساتھ جمے ہوئے پلاسٹک بیگ، گندہ کپڑے اور ددیگرگند کو صاف کرناشروع کردیاہے۔ ایلم سکاوٹس کے رکن لقمان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی نشاندہی پر انہوں نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ خوڑکے پودوں کی صفائی شروع کی تاکہ لگائے ہوئے پودے بڑے ہوسکیں اور ماحول کی تازگی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔ دریں اثنا ء مقامی لوگوں نے ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کی کار خیرکو سراہا عوام نے کہاکہ یہ ذمہ داری واساکی ہے مگر سیلاب کے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ومحکمہ واسا اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہے۔

Mingora Khwarr
Comments (0)
Add Comment